پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک سے ’’لنگر‘‘ کے پیسے طلب کئے، عمران کا ٹوئٹر پیغام

پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک سے ’’لنگر‘‘ کے پیسے طلب کئے، عمران کا ٹوئٹر پیغام

اسلام آباد (ثناء نیوز) چیئرمین   تحریک  انصاف  نے الزام عائد  کیا  ہے  کہ لاہور میں پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک سے بذریعہ روڈ واپس پشاور جاتے ہوئے ’’لنگر‘‘ کے پیسے طلب کرلئے۔ ایک  نجی  ٹی  وی  چینل  کے  مطابق عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے 40 ہزار اہلکار وی آئی پی ڈیوٹی کر رہے ہیں، پرویز خٹک پروٹوکول کے بغیر لاہور سے واپس پشاور جا رہے تھے کہ راستے میں ان سے پولیس اہلکاروں نے لنگر کے پیسے طلب کئے۔ وزیراعلیٰ کے ساتھ 3 صوبائی وزیر بھی تھے، تعارف کرانے پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے ماننے سے انکار کر دیا۔