اسلام آباد: اہل سنت والجماعت کے دو کارکنوں کی نماز جنازہ، ساتھیوں کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد میں اہل سنت والجماعت کے دو کارکنوں کی نماز جنازہ آبپارہ میں ادا کر دی گئی۔کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف اہل سنت والجماعت کے کارکنوں نے آبپارہ میں مظاہرہ کیا اور میتیں روڈ پر رکھ کر سڑک بلاک کر دی،بعد میں دونوں کارکنوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز نے پڑھائی اس موقع پراہل سنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل خادم حسین ڈھلوں نے کہا کہ واقعے کے خلاف اتوار کو فوارہ چوک راولپنڈی میں احتجاج کیا جائے گاانہوںنے مطالبہ کیا کہ کارکنوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔دونوں کارکنوں کی میتوں کو آبائی علاقے چمن کوٹ کشمیر باغ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔