خلاف ضابطہ تقرریاں‘ نیب کے متعدد افسروں کو عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان
اسلام آباد(نامہ نگار) قومی احتساب بیورو( نیب) کے متعدد افسروں کو عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے بھی نیب میں خلاف ضابطہ تقرریوں کا نوٹس لے رکھا ہے ، اس وقت نیب میں ایک ایسے افسرموجود ہیں جن کی نیب میں تقرری غلط ہوئی اور وہ متعلقہ تجربہ بھی نہیں رکھتے، بعض افسروں کو راکٹ کی رفتار سے ترقی ملی، بعض افسر گریڈ20کے ہیں جبکہ گریڈ21 میںخدمات سر انجام دے رہے ہیں، ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب راولپنڈی کا چارج ایک گریڈ19کے افسر کو دیدیا گیا تھا تاہم ان سے چارج واپس لے لیا گیا ہے اور اسوقت ڈی جی نیب راولپنڈی کا عہدہ خالی ہے، ایک ڈی جی صاحب ایسے بھی ہیں جنہیں گریڈ 20 میں تعینات کیا گیا تھا اور صرف تین ماہ کے اندر انہیں گریڈ 21 میں پروموٹ کر دیا گیا تھا، بعض افسروں کو تحقیقات کا کوئی تجربہ ہی نہیں ہے‘ دو ڈی جی صاحبان رولز کے بر خلاف گریڈ 20 کے افسر ہیں جوکہ گریڈ 21 میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔