پاکستان میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے‘ ڈاکٹر طاہر القادری
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی))پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر االقادری نے کہا ہے کہ وطن عزیز میںسیاسی،سماجی ،معاشی انصاف ناپید اور جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہو چکی ہے۔ قائد اعظم نے اقلیتوں کو تحفظ کا یقین دلایا تھا مگر یہاں عوام کی اکثریت مٹھی بھر مقتدر کرپٹ ایلیٹ کے ظلم اور استحصال کا شکار ہے ۔۔ پڑھے لکھے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار جبکہ حکمران خاندان کےبچے بالغ ہونے سے پہلے ہی کھرب پتی بزنس مین بن جاتے ہیں۔ یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں وزیر اعظم رزق حلال کے بارے میں پوچھے گئے سوالوں کا جواب نہیں دیتے ۔ وزیر اعظم ہاﺅس قومی سلامتی کے تحفظ کی بجائے سلامتی پر حملے کرنے کا ہیڈ کوارٹر بن چکا ہے ۔کرپٹ حکمرانوں نے امن اور محبت کے فروغ کےلئے حاصل کئے گئے پاکستان کو کرپشن ، انتہا پسندی اوردہشتگردی کے راستے پر ڈال دیا ۔وہ گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر عوامی تحریک کے مرکزی رہنماﺅں سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے ۔