سی ڈی اے کے 45 ملازمین کو حج پر بھیجنے کی قرعہ اندازی کی تقریب آج ہو گی
اسلام آباد (اے پی پی) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) اور سی ڈی اے انتظامیہ کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت سی ڈی اے کے 45 ملازمین کو حج پر بھیجنے کی قرعہ اندازی کی تقریب (آج) جمعہ کوسی ڈی اے چیئرمین آفس میں منعقد ہو گی۔ حج قرعہ اندازی میں سی ڈی اے کے سکیل نمبر01تا سکیل نمبر16(نان گزیٹیڈ ) کے ملازمین شامل ہوں گے۔ تقریب میں میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز، سی ڈی اے بورڈ ممبران و افسران، مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سمیت مزدور یونین کے عہدیداران اورسی ڈی اے ملازمین شرکت کریں گے ۔