حکمر انوں نے تحریک پاکستان کے مقاصد کو فر اموش کر دیا ہے،زبیر فارو ق
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ 23مارچ اس عہد کی تجد ید کا دن ہے ملک اور قوم کی اغیار کی غلامی سے نکال کر حقیقی معنوں میں ایک اسلامی اور خوشحال پاکستان بنایا جا ئے ، حکمر انوں نے تحریک پاکستان کے مقاصد کو فر اموش کر دیا ہے ، لاکھوں شہداءکی قر بانیوں سے حا صل کیا جا نے والا یہ ملک وڈیروں، جاگیرداروں اور کرپٹ اشرافیہ کے لیے نہیں بنایا گیا تھا بلکہ اسے اسلام کی تجر بہ گاہ بنا یا گیا تھا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھارہ کہو میں معززین علاقہ کے ساتھ منعقدہ نشست سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔زبیر فارو ق خان نے کہا اغیار کے غلاموں نے حصول پاکستان کے لیے دی جانے والی قر بانیوں کو فرا مو ش کر دیا ہے ،بنگلہ دےش مےں پاکستان کی محبت مےں جانےں نچھاور کرنے والے آج بھی اپنی جانوں کی قربانےاں دے رہے ہےں ۔