قومی معاملات میں تمام سیاسی قیادت کو ساتھ لے کر چلیں گے‘ راجہ فاروق حیدر
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق وزیراعظم وپاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ان رہائش گاہ پر ملاقات کی۔، سپیکرقانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔ وزیراعظم نے اسموقع پرصدر پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت تحریک آزادکشمیر،ایکٹ 74میں ترامیم ،گلگت بلتستان سمیت دیگر قومی معلامات پر سار ی سیاسی قیادت کو ساتھ لے کر چلے گی ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں کشمیرکی آزادی ،ریاست کی خوشحالی ،عام آدمی کی فلاح وبہبو دکیلئے طویل المدتی پالیسی کی تشکیل میں سیاسی جماعتوںمشاورتی عمل میں شریک کریں گے ۔ بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر حکومت آزاد کشمیرکی جانب سے میر ٹ کی بحالی کیلئے اٹھاے گئے اقدامات جن میں این ٹی ایس ،پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادکشمیرکے اندر بے لاگ احتساب کاعمل تیز کرے جس کیلئے احتساب بیور کو فعال بنا یا جانا ناگزیر ہے ۔جس پر وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ حکومت اس حوالے سے تما م تر ضروری اقدامات اٹھائے گی