چرس، شراب،اسلحہ،ہزاروں پتنگےں برآمد،19ملزمان کو گرفتار کر لےاگےا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے19ملزمان کو گرفتار کر لےا تھانہ نصیر آباد پولیس نے کامران سے500گرام چرس، تھانہ ریس کورس پولیس نے دانش سے210گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے ظہیر سے1850گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے عارف سے520گرام چرس، تھانہ چونترہ پولیس نے طاہر سے 400گرام چرس، تھانہ صادق آباد پولیس نے امجد سے220گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے اسد سے120گرام چرس، اور روبینہ سے 118گرام ہیروئن ،تھانہ آر اے بازار پولیس نے عبداللہ سے8لیٹر کھلی شراب، تھانہ صدر واہ پولیس نے کامران سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ چونترہ پولیس نے جاوید سے10لیٹرکھلی شراب، تھانہ پیرودھائی پولیس نے بابر سے05لیٹر کھلی شراب، تھانہ گوجر خان پولیس نے ارسلان سے42بوتل شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے مہدی شاہ سے پستول30بور معہ3روند،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے یاسر سے پستول30بور معہ3روند، تھانہ پیرودھائی پولیس نے عمران سے پستول30بور معہ16روند،تھانہ صادق آباد پولیس نے فیاض سے 2عدد پستول30بور معہ6روند،تھانہ گوجر خان پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے عدنان سے 1996پتنگیں ،15ڈوریں اور ارسلان سے25عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے ۔