عسکری قوت کا مظاہرہ،دشمن کو مرعوب ، دنیاکو محفوظ پاکستان کا پیغام دیا گیا
اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) 77 ویں یوم پاکستان کے موقع پر شکرپڑیاں کے دامن میں واقع پریڈ گرا¶نڈ میں تینوں مسلح افواج کی پرشکوہ مشترکہ پریڈ میں جہاں پاکستان کی عسکری قوت کے بھرپور مظاہرہ نے ”دشمن“ کو مرعوب کر دیا ہے، وہاں تین دوست ممالک عوامی جمہوریہ چین کی تینوں مسلح افواج اور سعودی عرب کے کمانڈو دستے اور ترکی کے شہرہ آفاق بینڈ کی شرکت نے پریڈ کی رونقیں دوبالا کر دیں۔ پریڈ گرا¶نڈ میں تیسری تینوں مسلح افواج کی پروقار پریڈ کے انعقاد سے دنیا کو پاکستان بالخصوص وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے محفوظ ہونے کا پیغام دیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کی قوت ایف۔ 16 اور جے ایف تھنڈرکے ”جھپٹا پلٹنا‘ پلٹ کر جھپٹنا لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ“ کا عملی مظاہرہ انتہائی متاثر کن تھا۔ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نوازشریف قومی لباس زیب تن کئے ہوئے تھے۔ دونوں نے سیاہ شیروانی پہن رکھی تھی۔ پریڈ میں ہر سو باغ و بہار کی کیفیت تھی۔ خوبصورت پھولوں سے پریڈ میں بہار کے موسم کا احساس دلایا گیا۔ پریڈ پونے تین گھنٹے جاری رہی۔ وزیراعظم محمد نوازشریف چاق چوبند رہے جبکہ دو گھنٹے کھڑے رہنے کے بعد کمر کی تکلیف کے باعث کچھ دیر تک کرسی پر بیٹھے رہے۔
پریڈ جھلکیاں