یوم پاکستان کی تقریبات میں مجید نظامیؒ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا
ملتان (اسپیشل رپورٹر) یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقاریب میں جہاں تحریک پاکستان کے دیگر اکابرین کو شرکاءتقاریب نے خراج تحسین پیش کیا وہاں شرکاءتقریب نے تحریک پاکستان کے رہنما و بابائے صحافت جناب حمید نظامیؒ اور آبروئے صحافت جناب مجید نظامیؒ کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا مختلف شرکاءتقریب نے ”روزنامہ نوائے وقت“ کو آج کی نئی نسل کا بہترین سلیبس قرار دیکر دو قومی نظریہ کے تحفظ و فروغ کا بھی بہترین ذریعہ قرار دیا اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی کی تقریب میں چودھری آصف انصاری اور عبدالرحمن فری نے کہا کہ تحریک پاکستان اور نوائے وقت ساتھ ساتھ چلے آزادی پاکستان کے بعد سے آج تک صرف نوائے وقت ہی وہ واحد اخبار ہے جو دو قومی نظریے کے فروغ اور اس کے تحفظ کا بیڑہ اٹھاتے ہوئے ہے مسلم لیگ ن سٹی کی تقریب میں سٹی صدر شیخ طارق رشید نے کہا کہ محب وطن پاکستانی اور سچے پاکستانی کی جھلک ہمیں صرف جناب مجید نظامیؒ کے قول و کردار میں نظر آتی ہے انہوں نے قیام پاکستان کے بعد جس انداز سے صحافت کا علم سنبھال کر نوجوان نسل کی تربیت کی وہ مثالی ہے آج کی نسل کو اگر ر وزانہ صبح سلیبس کی شکل میں مطالعہ پاکستان پڑھنے کو ملتا ہے تو وہ صرف روزنامہ نوائے وقت ہی ہے۔
مجید نظامی/ خراج عقیدت