وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس‘ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی صدارت میں اجلاس میں ملک میں روڈ نیٹ ورک اور ٹرانسپورٹیشن کے جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی فرنٹیئرز ورکس آرگنائزیشن لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور چیئرمین این ایچ اے نے مختلف منصوبوں کی پیشرفت کے بارے میں بتایا۔ سی ڈی اے کے چیئرمین شیخ انصر عزیز نے پشاور اسلام آباد سے نئے اسلام آباد ائرپورٹ تک میٹرو بس منصوبے کے کام کے بارے میں بریف کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ روڈ نیٹ ورک اور ٹرانسپورٹیشن کے منصوبے معاشی ترقی کے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ منصوبے مقررہ مدت میں معیار کے ساتھ مکمل کئے جائیں۔
ٹرانسپورٹیشن