گیلانی نے حقانی کو ویزے جاری کرنے کا اختیار دیا‘خط منظر عام پر آ گیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے نام خط منظر عام پر آیا ہے جس میں انہیں ویزے جاری کرنے کا خصوصی اختیار دیا گیا ہے۔ خط اس وقت کے وزیراعظم کی پرنسپل سیکرٹری نرگس سیٹھی نے لکھا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء فرحت اﷲ بابر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں ویزے کے اجراءکے دوران کوئی غلط فیصلہ نہیں کیا۔