فحش وڈیو سکینڈل‘ جی ایم کی بحالی کیخلاف پی ایس او کی اپیل خارج
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فحش وےڈےو سکےنڈل مےں نوکری سے برطرف پاکستان سٹےٹ آئل کے جنرل مےنےجر کی دوبارہ عہدے پر بحالی کے خلاف پی اےس او انتظامےہ کی اپےل خارج کردی ہے کےس کی سماعت عدالت عالےہ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے کی۔ صدر ممنون نے جی اےم کی اپےل منظورکی تھی۔جی اےم پاکستان سٹےٹ آئل ےوسف مرزا پر الزام تھا کہ انہوں نے 29ستمبر 2014کو اپنی خاتون سےکرٹری کو واٹس اےپ پر اےک فحش وےڈےو بھےجی جس پر خاتون نے جی اےم کے خلاف شکاےت وفاقی متحسب مےں درج کروا دی تھی انکوائری کمےٹی نے جی اےم کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی جس کے خلاف ےوسف مرزا نے وفاقی متحسب مےں اپےل دائرکی تھی تاہم وفاقی متحسب نے اکتوبر 2015کو ےوسف مرزا کی اپےل خارج کرتے ہوئے ان کی ملازمت سے جبری برطرفی کی سزا کو برقرار رکھا تھا جی اےم نے وفاقی محتسب کے فےصلے کے خلاف صدر مملکت ممنون حسےن سے اپےل کی تھی صدر نے جی اےم ( پی اےس او) کی اپےل منظورکرتے ہوئے انہےں ملازمت پر بحال کرنے کے احکامات جاری کردئےے تھے پی اےس او کی انتظامےہ نے صدر کے فےصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ مےں اپےل دائر کی تھی کےس مےں وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد پےش ہوئے اور عدالت کو بتاےا کہ جی اےم نے بتاےا ہے کہ وہ سےکرٹری کو اپنی بےٹی کی طرح سمجھتے ہےں ان سے ےہ وےڈےو ٹچ فون کے غلط ٹچ ہونے کے باعث ڈلےور ہوئی جس کی انہوں نے باقاعدہ معافی مانگی، خاتون سےکرٹری نے ان کے خلاف اپنی شکاےت واپس لے لی تاہم اسکے باجود بھی انکوائری کمےٹی نے ان کو نوکری سے برطرف کرنے کی سزا دی 30مئی 2016 کی ےوسف مرزا کی اپےل منظور کرلی ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتاےا کہ پی اےس او متاثرہ فرےق ہے نہ ہی صدر کے فےصلے کو چےلنج کرنے کا اسے اختےار حاصل ہے فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد پی اےس او کی اپےل خارج کرتے ہوئے معاملے نمٹا دےا ہے۔