راول جھیل کو آلودگی سے بچانے کیلئے 4سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد( وقارعباسی سے) ضلعی انتظامےہ اسلام آباد نے راول جھےل کوآلودگی سے بچانے کے لےے ڈےم سے ملحقہ آبادےوں مےں چار سےورےج ٹرےٹمنٹ پلانٹس نصب کرنے کا فےصلہ کےا ہے پلانٹس پر 2ارب 40کروڑ روپے کی لاگت آئے گی پلانٹس پر آنے والی لاگت چار سٹےک ہولڈرز برداشت کرےں گے سےورےج ٹرےٹمنٹ پلانٹس اور لنکس کی تعمےر کے منصوبے کے پی سی ون کی آئی ڈی ڈبلےوپی سے منظوری ہوچکی ہے ۔ جمعہ کے روز اسلام آباد انتظامےہ کا اےک اہم اجلاس ڈائرےکٹر ڈوےلپمنٹ و فنانس چوہدری محمد علی کی زےر صدارت چےف کمشنر آفس اسلام آباد مےں منعقد ہوا اجلاس مےں سی ڈی اے ، اےم سی آئی ، واسا راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامےہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلا س مےں راول جھےل کو آلودگی سے بچانے کے لےے بہارہ کہو ، بری امام کی آبادےوں سے آنےو الے برساتی نالوں پر سےورےج ٹرےٹمنٹ پلانٹس اور ان کے لنکس تعمےر کرنے کے منصوبے کا جائزہ لےا گےا اجلاس مذکورہ پلانٹس کی جلد تنصےب پرزور دےا گےا ڈائرےکٹر ڈوےلپمنٹ نے اجلاس کے شرکاءکو بتاےا کہ انتظامےہ اس منصوبے پر جلد کام کرنے کی خواہشمند ہے اجلاس مےں منصوبے کی کنسلٹنٹ فرم عثمانی اےنڈ کمپنی کو ہداےت کی گئی ہے کہ وہ اس منصوبے کا رےوائز پی سی ون فوری طور پر بنائےں اور جولائی کے پہلے ہفتے تک اس معاملے پر دوبارہ حتمی مےٹنگ کی جائے واضح رہے کہ مذکورہ منصوبے کا پی سی ون آئی ڈی ڈبلےو پی سے منظور شدہ ہے اور اس کی پلاننگ و ڈوےلپمنٹ رےفارمز سے بھی لی گئی ہے۔ ضلعی انتظامےہ کے سنےئر آفےسر نے نوائے وقت کے استفسار پر بتاےا کہ پلاننگ کمےشن نے اس منصوبے پر آنے والی لاگت کاسٹ شئےرنگ فارمولے کے تحت چاروں سٹےک ہولڈرز مےں تقسےم کی جائے اس منصوبے کی لاگت اسلام آباد انتظامےہ ، مےٹرو پولےٹےن کارپورےشن اسلام آباد ، سی ڈی اے اور واسا راولپنڈی کے ادارے برادشت کرےں گے منصوبے کا پی سی ون 2013مےں 2ارب 24کروڑ روپے کا بناےاگےا تھا جس مےں تقرےبا16کروڑ روپے اضافہ ہوچکا ہے اس منصوبے کے تحت بہارہ کہو کے تےن برساتی نالوں اور بری امام کے اےک نالے پر سےورےج ٹرےٹمنٹ پلانٹس اور لنکس تعمےر کےے جانے ہےں تاکہ ان آبادےوں سے نکلنے والے آلودہ پانی کو ٹرےٹ کےاجاسکے جو جھےل مےںبراہ راست آلودگی بڑھانے کا سبب بن رہی ہے۔