نیب خیبرپی کے کا ڈبل شاہ کی اراضی منجمد کرنے کا حکم

اسلام آباد (اے پی پی) قومی احتساب بیورو خیبرپی کیکے ڈائریکٹر جنرل نے اربوں روپے کے مضاربہ/مشارکہ سکینڈل کے ملزم افضل خالق عرف ڈبل شاہ کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی منجمند کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ نیب کراچی نے مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ملزم بینظیر ہائوسنگ سیل کے چیئرمین منظر عباس کو گرفتار کر لیا۔ نیب کی پریس ریلیز کے مطابق ڈبل شاہ نے اسلامی بینکاری کے نام پر مضاربہ مشارکہ کے ذریعے معصوم لوگوں سے اربوں روپے ایجنٹوں کے ذریعے لوٹے۔ مذکورہ ملزم اور مزید پانچ ملزموں سمیت جن میں پنجاب کے سبط الحسن گیلانی المعروف ڈبل شاہ کے خلاف سات ارب 75 کروڑ روپے کا ریفرنس احتساب عدالت پشاور میں دائر کیا جاچکا ہے۔ ادھر نیب کراچی نے منگل کو بینظیر ہائوسنگ سیل کے چیئرمین منظر عباس کو گرفتار کر لیاہے۔ ملزم پر بینظیر ہائوسنگ سیل ضلع کشمور کے فنڈز میں 36 کروڑ 75 لاکھ 93 ہزار روپے کے فنڈز میں خردبرد کرنے کا الزم ہے۔