میرواعظ عمرفاروق کے عزیز راولپنڈی کے سابق میئر آغا ریاض الاسلام انتقال کرگئے

میرواعظ عمرفاروق کے عزیز راولپنڈی کے سابق میئر آغا ریاض الاسلام انتقال کرگئے

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگی رہنما، سابق ایم پی اے اور سابق میئر آغا ریاض الاسلام طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، انہیں قدیمی قبرستان کمیٹی چوک میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحوم جگر کے کینسر میں مبتلا اور شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد میں زیرعلاج تھے۔ ان کی عمر 63 سال تھی۔ سوگوار پسماندگان میں بیوہ اور چار بیٹے شامل ہیں۔ وہ آزاد کشمیر کے سابق سپیکر اور پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر کے برادر نسبتی اور حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کے قریبی عزیز تھے۔ ان کا آبائی تعلق مقبوضہ کشمیر سے تھا۔ ان کے والد 1947 ء میں ہجرت کر کے پاکستان آئے۔ تاہم آغا ریاض الاسلام نے پاکستانی سیاست میں سرگرم کردار ادا کیا۔