غیر قانونی اثاثہ جات کیس، زرداری کی طرف سے نئی درخواست دائر

 غیر قانونی اثاثہ جات کیس، زرداری کی طرف سے نئی درخواست دائر

راولپنڈی (آئی این پی) احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت 6جولائی کے لئے ملتوی کردی گئی۔ منگل کو سابق صدر کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج خالد رانجھا نے کی۔ سماعت میں آصف علی زرداری کی طرف سے نئی درخواست عدالت میں دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ استغاثہ کے تین گواہوں پر جرح نہیں ہوئی گواہوں میں نذر محمد، غلام محمد اور فرید احمد شامل ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر جرح کے لئے استغاثہ کے گواہ نقی امام ملک کو طلب کرلیا۔