اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری، پولنگ 25 جولائی کو ہوگی، سرکاری ملازمین کی تقرریوں، تبادلوں پر پابندی

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری، پولنگ 25 جولائی کو ہوگی، سرکاری ملازمین کی تقرریوں، تبادلوں پر پابندی

اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی۔ منگل کو الیکشن کمشن کے مطابق اسلام اباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی 25 اور 26 جون کو ہوگی۔ 28 جون کو اعتراضات دائر کئے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 اور 30 جون کو ہوگی، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں یکم تا 2 جولائی کو دائر کی جا سکیں گی۔ اپیلوں پر فیصلے 3 اور 4 جولائی کو ہوں گے۔ امیدوار 5 جولائی کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست کا اجراء 6 جولائی کو ہوگا۔ دریں اثنا الیکشن کمشن نے اسلام آباد انتظامیہ اور سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی۔ اسلام آباد کی ووٹرز فہرستیں منجمد کر دی گئیں۔ الیکشن شیڈول کے اجرا کے بعد کسی ووٹر کا اندراج نہیں ہوسکتا۔