گورنر سندھ کا وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر داخلہ، گورنر سے ٹیلیفونک رابطہ، الطاف کے پیغام سے آگاہ کیامتحدہ کے قائد طاہر القادری کے بارے میں فکرمند تھے: عشرت العباد

گورنر سندھ کا وزیراعظم،  وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر داخلہ، گورنر سے ٹیلیفونک رابطہ،  الطاف کے پیغام سے آگاہ کیامتحدہ کے قائد طاہر القادری  کے بارے میں  فکرمند تھے: عشرت العباد

اسلام آباد (آن لائن) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ پنجاب، وفاقی  وزیر داخلہ اور گورنر پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے  طاہرالقادری کے مطالبات  بارے الطاف حسین کے پیغام سے  آگاہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ  نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ڈاکٹر طاہرالقادری کے حوالے سے کافی فکرمند تھے، انہوں نے مجھے ہدایت کی کہ پنجاب اور وفاق کے نمائندوں سے بات کرکے معاملے کو احسن طریقے سے حل کرایا جائے۔ الطاف حسین کی ہدایت پر وزیراعظم نواز شریف‘ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف‘ وزیر داخلہ چودھری نثار اور گورنر پنجاب چودھری سرور سے بات کی اور انہیں ڈاکٹر طاہرالقادری کے سکیورٹی تحفظات کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر تمام حکومتی نمائندوں نے  یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو ائرپورٹ سے گھر تک مکمل سکیورٹی دینے اور گھر تک بحفاظت پہنچانے کیلئے تیار ہیں اور حکومت  معاملے کو جلداز جلد حل کرنے کیلئے تیار ہے۔
عشرت العباد / رابطے