پاکستان اور یورپی یونین کے مشترکہ وزارتی کمشن کا اجلاس آج ہوگا

پاکستان اور یورپی یونین کے مشترکہ وزارتی کمشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان اور یورپی یونین کے مشترکہ وزارتی کمشن کا ایک اجلاس آج منگل کے روز یہاں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں یورپی یونین کی نمائندگی یورپی یونین کے ایکسٹرنل  ایکشن سروس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر ڈیواوسولیوان کریں گے پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ  مسٹر اعزاز الدین احمد کریں گے۔وزارتی کمشن کا ایجنڈا طے کرنے کے لئے پیر کے روز کمیشن کے دو ذیلی گروپوں  انسانی حقوق گروپ اور ہیومن رائٹس گروپ کے اجلاس منعقد ہوئے پاکستان اور یورپی یونین میں تعاون اور ترقی کے گروپ کا اجلاس اس سے قبل 27نومبر کو گزشتہ سال منعقد ہوچکا ہے۔ وزارتی کمشن اپنے اجلاس میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان پانچ سالہ تعاون کے منصوبہ  اور جی ایس پی پلس کی منظوری کے بعد اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لے گا۔ کمشن پاکستان کی طرف سے 21انٹرنیشنل سمجھوتوں پر دستخط کرنے کے دوران سمجھوتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔
مشترکہ کمیشن