وفاقی بیورو کریسی میں تبادلے، معظم علی جوائنٹ سیکرٹری فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن، سمیرا اسلم کی خدمات ڈیفنس یونیورسٹی کے سپرد

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں تبادلے کرتے ہوئے سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے ڈائریکٹر جنرل ایوان صدر سید منظم علی کو جوائنٹ سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن جبکہ وزارت خزانہ کی فنانشل اینالسٹ مسز سمیرا کے اسلم کی خدمات نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سپرد کر دیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں تعینات پولیس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر کیپٹن (ر) فیروز شاہ کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی ہیں جبکہ بلوچستان میں ہی تعینات پولیس گروپ کے گریڈ 19 کے کیپٹن (ر) زاہد مبین، گریڈ 18 کے اویس احمد اور محبوب رشید کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔