مالاکنڈ حراستی مرکز سے لاپتہ 35افراد کے مقدمہ کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی

اسلام آباد (ثناء نیوز) سپریم کورٹ کاخصوصی 5 رکنی لارجر بنچ مالا کنڈ کے حراستی مرکز سے لاپتہ کئے گئے 35افراد کے مقدمہ  کی سماعت آج کریگا۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ بنچ سماعت کریگا۔