فیول ایڈجسٹمنٹ، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی بجلی کی قیمتوں میں 81 پیسے کمی کی درخواست

فیول ایڈجسٹمنٹ، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی بجلی کی قیمتوں میں 81 پیسے کمی کی درخواست

اسلام آباد (این این آئی) ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 81 پیسے کمی کی درخواست دے دی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) میں جمع کرائی گئی ٹیرف پٹیشن میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بتایا کہ مئی کے مہینے میں ایندھن کا اوسط خرچ سات روپے 56 پیسے فی یونٹ رہا جبکہ رواں مالی سال کے دوران فی یونٹ کی قیمت 8 روپے 37 پیسے رکھنے کی منظوری دی گئی تھی۔اس فرق کے پیش نظر سی پی پی اے نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے آئندہ ماہ کے بلوں میں صارفین کو فائدہ پہنچانے کی درخواست کی ۔نیپرا نے پٹیشن کو سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے اور اس پر فیصلہ (آج) منگل کو متوقع ہے۔ نیپرا کی منظوری کے بعد نظرثانی شدہ قیمت کا فائدہ ان صارفین کو نہیں ہوگا جو ہر ماہ 50 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔
 بجلی قیمتیں