غداری کیس: وکلا آج سیکرٹری داخلہ کے بیان پر جرح کرینگے

اسلام آباد (ثناء نیوز) سابق صدر مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت آج (منگل) کو مقدمہ کی سماعت کرے گی۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاور علی خان پر مشتمل تین رکنی خصوصی عدالت وفاقی حکومت کی کمپلینٹ پر شروع کئے گئے غداری کیس کی سماعت کرے گی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے درخواست گزار سیکرٹری داخلہ شاہد خان کا بیان ریکارڈ کیا تھا۔ دوران سماعت درخواست گزار کے بیان پر دفاع اور استغاثہ کے وکلاء جرح کریں گے۔