طاہرالقادری کے طیارے کا رخ موڑنے کا مشورہ چودھری نثار نے دیا : ذرائع

اسلام آباد (آئی این پی) ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی کے موقع پر پرواز کا رخ موڑنے کا مشورہ چوہدری نثار نے دیا۔ پرواز کا رخ موڑنے سے جہاں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ماڈل ٹائون لاہور جیسا سانحہ رونما نہ ہوسکا، وہاں فیصلہ کی وجہ سے عوامی تحریک کے کارکنوں کی طاہرالقادری کے استقبال کی تیاریوں پر پانی پھرنے کے ساتھ ساتھ تین روزہ لانگ مارچ بھی اپنی موت مر گیا۔  پیر کو ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی کے موقع پر انہیں اسلام آباد ائرپورٹ پر اتارنے کی بجائے لاہور ائرپورٹ پر اتارنے کا مشورہ دیا۔ چوہدری نثار اور شہباز شریف کی زیرصدارت اتوار کو ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا۔ اسلام آباد میں لاہور جیسے سانحے سے بچنے کیلئے ضروری ہے۔ طاہرالقادری کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر نہ اترنے دیا جائے۔ طیارے کا رخ موڑنے کے منصوبے کی وجہ سے جہاں حکومت نے جڑواں شہروں کو بدامنی سے بچالیا وہاں پر عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے بنائے گئے منصوبوں پر بھی پانی پھیر دیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کو راولپنڈی سے لاہور تک لانگ مارچ سے بھی روکدیا۔
رخ موڑنے کا مشورہ