سینٹ، قومی اسمبلی کے اجلاس رمضان میں ہونگے، تحفظ پاکستان بل کی منظوری دی جائیگی

اسلام آباد (ثناء نیوز)قومی اسمبلی اور سینٹ کے آئندہ اجلاس رمضان المبارک میں شروع ہونگے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس قانون سازی کیلئے ہونگے، سینٹ سے تحفظ پاکستان ترمیمی بل کی منظوری کے بعد اسے دوبارہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بھی کام شروع کر دے گی اس حوالے سے سینٹ سے بھی قرارداد کی منظوری حاصل کی جائیگی۔