سکیورٹی صورتحال، وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف کی صدارت میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میں وفاقی وزراء اور اعلی سیکورٹی حکام  شرکت کریں گے۔ اجلاس میں وزیرستان میں جاری آپریشن کی پیشرفت آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے اقدامات کے ساتھ ساتھ گزشتہ چند روز کے دوران لاہور میں پیش آنے والے واقعات سے پیدا شدہ صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم/ اجلاس