حکومت اور طاہر القادری کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہوں: شجاعت

حکومت اور طاہر القادری کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہوں: شجاعت

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) (ق) لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پیشکش کی ہے اگر حکومت چاہے تو حکومت اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور پرتشدد کارروائیوں کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ صحافیوں بات چیت کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا حکومت اور طاہر القادری کے درمیان معاملہ گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا ہے۔ حکومت نے طاہر القادری کا طیارہ ہائی جیک کر کے لاہور بھیجا۔ طاہر القادری سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے۔ طاہر القادری کے مطالبات جائز ہیں، حکومت کو ماننے چاہئیں۔
شجاعت