پیپلزپارٹی نے پلوشہ خان کو پارٹی کی خارجہ امور کمیٹی کا چیئرپرسن مقرر کردیا

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق رکن قومی اسمبلی پلوشہ خان کو پارٹی کی خارجہ امور کمیٹی کا چیئرپرسن مقرر کردیا ہے۔ پلوشہ خان پیپلزپارٹی کی حکومت میں وزارت خارجہ کی پارلیمانی سیکرٹری کے فرائض انجام دینے کے علاوہ شہید بے نظیر بھٹو کی ٹیم میں بھی کام کر چکی ہیں۔
پلوشہ خان