وزارت داخلہ نے جیلوں میں قید سزائے موت کے قیدیوں کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلا م آباد (آئی این پی) وفاقی وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایات پر چاروں صوبائی حکومتوں‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے محکمہ داخلہ سے جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اتوار کو وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت پانے والے صدر سے رحم کی اپیل کرنے والے تمام قیدیوں کے بارے میں مکمل رپورٹ طلب کی ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ صدر سے پھانسی کی سزا پانے والے کتنے قیدیوں نے رحم کی اپیل کی۔ اس کے بارے میں بھی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔