وزارت داخلہ ممنوعہ بور کے 36 ہزار اسلحہ لائسنسوں کے جائزے کیلئے آج لائحہ عمل طے کریگی

وزارت داخلہ ممنوعہ بور کے 36 ہزار اسلحہ لائسنسوں کے جائزے کیلئے آج لائحہ عمل طے کریگی

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت داخلہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے لاہور میں پولیس اصلاحات پر ہونے والے اجلاس کے دوران سابقہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ممنوعہ بور کے 36 ہزار اسلحہ لائسنسوں کا جائزہ لینے کیلئے آج اپنے اجلاس میں لائحہ عمل طے کریگی‘ وزیراعظم نے گزشتہ روز اجلاس میں یہ ہدایت کی تھی کہ جو اسلحہ لائسنس قواعد و ضوابط کے مطابق مراحل طے کرکے نادرہ تک جاچکے ہیں انہیں جاری کیا جائے تاہم غیر ضروری اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے جائیں۔ ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر گزشتہ دور حکومت میں جاری اسلحہ لائسنسوں کی جانچ پڑتال کا سلسلہ پہلے سے ہی شروع ہے‘ وزیراعظم کے احکامات کے تحت (آج) سے تمام لائسنسوں کا جائزہ لیا جائے گا۔