عافیہ کی رہائی کیلئے سیکرٹری داخلہ کو امریکی سفارتخانے سے رابطے کی ہدایت

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے امریکہ میں دہشت گردی کے الزامات میں سزا کاٹنے والی پاکستانی شہری عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سیکرٹری داخلہ کو دفتر خارجہ کے ذریعے امریکی سفارتخانے کے حکام سے فوری رابطے کی ہدایت کر دی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے سیکرٹری داخلہ کو دی جانے والی ہدایات میں کہا ہے کہ امریکی حکام سے رابطے کرکے اس بات کا جائزہ لیا جائے کس طرح ڈاکٹر عافیہ کی رہائی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔
ہدایت