شہباز شریف سے معین وٹو کی ملاقات وزیراعلیٰ نے منظور وٹو اور انکے بیٹے کو ہرانے پر مبارکباد دی

بصیرپور(نامہ نگار) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی میاں محمد معین وٹو سے خصوصی طور پر پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر منظور وٹو کی ”خیرےت“ دریافت کی اور انکے جواب سے کچھ دیر تک محظوظ ہوتے رہے۔ معین وٹونے الیکشن جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ لاہور میں وزیراعلیٰ میاں محمد شہبازشریف سے ملاقات کی جسکے لئے وہ اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے قومی اور صوبائی نشستوں پر بیک وقت منظور وٹو اور انکے بیٹے خرم جہانگیر وٹو کو ہرانے پرانکا کندھا تھپتھپایا اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے پی پی193میں متوقع ضمنی انتخاب کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
معین وٹو/ ملاقات