راولپنڈی، 18سالہ مقتول طالب علم کے والد نے خودسوزی کی دھمکی دے دی

راولپنڈی (آن لائن) 18سالہ طالب علم کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر مقتول کے والد نے پارلیمنٹ کے سامنے خود سوزی کی دھمکی دے دی۔ تقریباً 5ماہ قبل تھانہ صدر بیرونی کے علاقے لکھن میں پر اسرارانداز میں 18سالہ طالب علم محسن اکثیر کو قتل کر دیا گیا تھا تاہم قاتل نہیں پکڑے جا سکے۔ مقتول طالب علم کے والد چودھری اکثیر نے وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، چیف جسٹس ، وزیر داخلہ سے بیٹے کے بااثر قاتلوں کی گرفتاری کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے اگر انصاف نہ کیا گیا تو پارلیمنٹ کے سامنے خودسوزی کرلوں گا۔
خودسوزی/ دھمکی