این اے 48 ضمنی انتخابات:مسلم لیگ (ن)کے کئی رہنماﺅں نے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرا دیں

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت کے حلقہ این اے 48 میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے کئی رہنماﺅں نے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔ درخواست جمع کرانے والوں میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سابق صدر چوہدری محمد اشرف گجر، انجم عقیل خان سابق ممبر قومی اسمبلی ملک رب نواز خان، عدنان کیانی کے علاوہ کئی رہنماﺅں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ ٹکٹ کے حصول کیلئے ہر امیدوار نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔
 ٹکٹ کا فیصلہ 25 جون کو متوقع ہے۔
ٹکٹ /درخواستیں