ارکان پارلیمنٹ لاجز میں اپنے گن مینوں کو لانے سے اجتناب کریں: سپیکر قومی اسمبلی

 ارکان پارلیمنٹ لاجز میں اپنے گن مینوں کو لانے سے اجتناب کریں: سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارکان سے استدعا کی ہے کہ وہ پارلیمنٹ لاجز میں اپنے گن مینوں کو لانے سے اجتناب کریں، اس سلسلے میں خواتین ارکان نے بھی نشاندہی کی ہے۔ اتوار کو قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق نے ایوان کو بتایا کہ پارلیمنٹ لاجز میں گن مینوں کے حوالے سے خواتین ارکان نے نشاندہی کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان گن مینوں کو پارلیمنٹ لاجز سے باہر روک لیا جائے۔ ارکان اس سلسلے میں تعاون کو یقینی بنائیں۔