سری لنکا سے بھارت پہنچنے پر 65 سالہ پاکستانی محمد یونس گرفتار
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارت نے سری لنکا سے کشتی کے راستے بھارت پہنچنے والے ایک 65 سالہ پاکستان محمد یونس کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق محمد یونس کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ مبینہ طورپر سری لنکا سے بھارتی صوبے تامل ناڈو پہنچا تھا۔ بھارتی اخبار کے مطابق مذکورہ پاکستانی کے پاس پاسپورٹ نہیں تھا۔ اس سے تین ہزار بھارتی روپے برآمد کئے گئے ہیں۔