الیکشن کمیشن حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریگا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریگا اور ان سی سی ٹی وی کیمروں کی خریداری کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات میں حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے، جن کی خریداری کا آغاز کر دیا ہے اور اس ضمن میں اہم اجلاس 25جولائی کو ہوگا۔جس میں ان کیمروںکی خریداری کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔