نواز شریف گئے تو عمران خان کو بھی جانا پڑے گا:خورشید شاہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ استعفےٰ دینا یا نہ دےنا وزیراعظم کی مرضی اور سیاست ہے۔ استعفے کا مطالبہ ہمارا نہیں پوری قوم کا ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ والیم 10 میں بہت کچھ ہے۔ مجھے زیادہ علم نہیں۔اپوزیشن کے پریشر نے اینٹی بائیوٹک کا کام کیا ہے۔ بولنا اور اسے ثابت کرنا الگ الگ چیزیں ہوتی ہیں۔ سپریم کورٹ کے نیب سے متعلق ریمارکس سب کے سامنے ہیں۔ گورنر سندھ کے پاس بل کو مسترد کرنے کا اختیار ہے۔تیسری مرتبہ قانون جائے گا تو خود ہی بل بن جائے گا۔ پریس کانفرنس کرنا اپوزیشن لیڈر نے کہا اگر نواز شریف جاتے ہیں تو عمران خان بھی پکا جائے گا۔ خیبر پی کے میں نیب نہیں اب سندھ میں بھی ایسا ہی ہو جائے گا۔ ریلوے ڈرائیور اپنی ہڑتال 3 دن تک مو¿خر کریں۔ ریلوے ڈرائیور عوام کو ان کے گھروں تک پہنچائیں۔ ریلوے ہڑتال میں کوئی سیاست نہیں چاہتے۔ ریلوے ڈرائیوروں سے 3 دن کی مہلت کی درخواست کرتا ہوں۔ فیصلہ آنے تک بولنا نہیں چاہئے۔ چاہے تو اس کے بعد بات کریں۔ پی ٹی آئی کو بھی یہی کہتے ہیں کہ فیصلہ آنے دیں۔ انہوں نے کہا نیب تمام صوبوں سے جلد فارغ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا چوہدری نثار کے پیٹ میں درد ہے۔ دعا ہے ان کا درد جلد ختم ہو۔