عمران خان کے پاس فلیٹ خریدنے کی منی ٹریل نہیں ہے‘ طلال چوہدری
اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس فلیٹ خریدنے کی منی ٹریل نہیں ہے‘ ان کے پاس اپنی جائیداد کا ریکارڈ موجود نہیں ‘عمران خان نے جو چیزیں فراہم کیں ان میں تضاد ہے‘ عمران خان واحد آدمی ہے جس پر سابقہ بیوی بھی کروڑوں خرچ کرتی ہے۔ اتوار کوعمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان اپنی ذات سے متعلق سوالات کے جواب نہیں دے سکے۔ عمران خان کے پاس جائیداد کے ذرائع‘ منی ٹریل یا ٹیکس ڈاکومنٹس کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس فلیٹ خریدنے کی منی ٹریل نہیں ہے۔ عمران واحد آدمی ہے جس پر سابقہ بیوی بھی کروڑوں خرچ کرتی ہے۔ عمران خان کے پاس ایسی کوئی چیز نہیں جس سے منی ٹریل ثابت ہوسکے۔ انہوں نے جو چیزیں فراہم کیں ان میں تضاد ہے عمران خان کے پاس اپنی جائیداد کا ریکارڈ موجود نہیں وہ دیگر لوگوں کے پورے خاندان کی منی ٹریل کا مطالبہ کرتے ہیں۔
طلال چوہدری