آن لائن جنسی کھلونے فروخت کرنے کیلئے نوجوانوں کو ورغلانے کا انکشاف
اسلام آباد (عاطف خان ‘ دی نیشن رپورٹ) آن لائن جنسی کھلونے فروخت کرنے کے حوالے سے نئے سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔ اس دھندے میں ملوث مکار ڈیلر نوجوانوں کو انٹرنیٹ پیغام کے ذریعے مذکورہ کھلونے فروخت کرنے کیلئے ورغلاتے ہیں اور رقم حاصل کرنے کے بعد بلیک میل کرنا شروع کردیتے ہیں اگر کوئی نوجوان جنسی کھلونے خریدنے کیلئے ادائیگی کرتاہے تو اس کو کھلونے نہیں دیئے جاتے۔ الٹا اسے بلیک میل کیا جاتا ہے کہ اس کے والدین کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ بعض طلبہ کا کہنا ہے کہ مکار ڈیلر کھلونے بھیج بھی دیں تو وہ گھٹیا کوالٹی کے ہوتے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا غیرقانونی مواد کی آن لائن فروخت پر پابندی لگائی جائے۔