صدر نے این آر او فیصلے پر ناراضگی کے باعث رمدے کی تقرری مسترد کی: قاضی انور

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ بار کے صدر قاضی محمد انور نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے کی بطور ایڈہاک جج تقرری کو صدر زرداری نے این آر او کے فیصلے پر ناراضگی کے باعث مسترد کیا‘ جسٹس غلام ربانی کو ایڈہاک جج لگایا جا سکتا ہے تو جسٹس رمدے جیسے قابل جج کو کیوں نہیں لگایا جا سکتا؟ خصوصی گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہو تو آئین کے تحت صدر مملکت چیف جسٹس کی سفارشات ماننے کے پابند ہیں۔ اعتزاز کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں قاضی انور نے کہا کہ صدر کو مشاورت دینا اعتزاز کا ذاتی فعل ہے تاہم ان کی جگہ میں ہوتا تو ایسا کبھی نہ کرتا۔