قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نواز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس (آج) ہفتہ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ اجلاس میں قومی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز پر غور کیا جائے گا اور بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں بجلی کے شعبے میں نئے منصوبوں کا آغاز اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی بارے بھی غور کیا جائے گا۔ چاروں وزرائے اعلی اور وفاقی وزراءبھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اقتصادی کونسل