شرپسند عناصر بڑی کارروائی میں ناکام، فوج ضمنی انتخابات میں بھی سرخرو رہی: ترجمان

شرپسند عناصر بڑی کارروائی میں ناکام، فوج ضمنی انتخابات میں بھی سرخرو رہی: ترجمان

راولپنڈی (اے این این)آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی پاک فوج سرخرو رہی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ” ٹویٹر“ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں پاک فوج کے30 ہزار جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا، پاک فوج نے امن و امان کی ذمہ داری پوری طرح نبھائی جس کے باعث شرپسند عناصر بڑی کارروائی کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تعینات پاک فوج نے متعدد بم دھماکے روکے، کراچی دھماکے کے حوالے سے انہوں نے کہا کراچی میں آرمی ٹرک پر رات کے وقت کو ہونے والا آئی ای ڈی حملہ دراصل دن میں بڑا نقصان پہنچانے کےلئے تیار کیا گیا تھا۔
پاک فوج ترجمان