سکندر نے بچوں کو یرغمال بنا لیا تھا: ملزمہ کنول

اسلام آباد (نیٹ نیوز/ بی بی سی) اسلام آباد واقعہ کی تحقیقات کرنے والے ایک افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا ہے کہ ملزمہ کنول نے تفتیشی ٹیم کو بتایا ہے کہ ان کے شوہر ملزم سکندر حیات نے بچوں کو بھی یرغمال بنا رکھا تھا اور اسے دھمکی دی تھی اگراس نے پیغام رساں کا کام نہ کیا تو وہ بچوں کو گولی مار دے گا۔