تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں 8 روپے یونٹ اضافے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ نیپرا کے مطابق ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ 5 تقسیم کار کمپنیوں نے کیا۔ نیپرا نے متعلقہ کمپنیوں کو 4 ستمبر کو سماعت کیلئے بلا لیا۔