این اے 48‘ پیپلز پارٹی نے کائرہ کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا

این اے 48‘ پیپلز پارٹی نے کائرہ کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا

اسلام آباد (محمد نواز رضا/وقائع نگار خصوصی ) پاکستان پےپلز پارٹی نے ضمنی انتخاب مےں اےن اے 48سے قمر زمان کائرہ کو پارٹی ٹکٹ دےنے کا فےصلہ کر لےا تھا لےکن آخری مرحلہ پر اےوان صدر کے ”مکےن “ کے حکم پر ان کا نام ڈراپ کر کے دوبارہ فےصل سخی بٹ کو پارٹی ٹکٹ دیدےا گےا جب کہ قمر زمان کائرہ نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے تھے۔خورشےد شاہ اور مےاں رضا ربانی اس بات پر افسردہ دکھائی دےتے تھے کہ پےپلز پارٹی کے امےدوار نے 3943ووٹ لئے جب سےد خورشےد شاہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مےں 7ہزار سندھی ووٹرز ہےں جنہوں نے عام انتخابات مےں تحرےک انصاف کے امےدوار کو ووٹ دئےے تھے لےکن اب کی بار قمر زمان کائرہ کو ووٹ دےنے پر آماد ہ تھے۔خورشےد شاہ کا دعویٰ ہے کہ پےپلز پارٹی اسلام آباد مےں اپنی پوزےشن بحال کر سکتی ہے جمعہ کو قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ پارلیمنٹ ہاﺅس میں جمعہ کو وزےر اعظم محمد نواز شرےف سے ہونے والی ملاقات کے بارے مےں بتاےا وزےر اعظم نے الےکشن کمےشن کی تشکےل کے لئے پارلےمانی کمےٹی کیلئے اپوزےشن کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ آئندہ چند روز مےں نوٹےفےکےشن جاری کر دےا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق وزےراعظم نوازشرےف اور اپوزےشن لےڈر خورشےد شاہ کے دوران ہونیوالی ملاقات مےں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا وزےر اعظم نے کہا کہ اپوزےشن اےسے شخص کا نام تجوےز کرے جسے چےئرمےن نےب بنانے کے بعد کوئی ےہ نہ کہہ سکے حکومت انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔خورشےد شاہ نے جسٹس(ر) سردار رضا کے نام پر اصرار کےا اور کہا کہ اےک مرحلے پر مسلم لےگ (ن) نے بھی انکا نام تجوےز کےا تھا، انہوں کہا کہ وہ کسی کا دباﺅ قبول نہےں کرتے دونوں رہنماﺅں کا ورکنگ رےلےشنز قائم رکھنے پر اتفاق ہوا۔خورشےد شاہ نے بتاےا پےپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 45ہوگئی۔ شازےہ مری خصوصی نشست سے مستعفی ہو جائےں گی اےک خاتون رکن قومی اسمبلی پہلے ہی مستعفی ہو چکی ہےں لہٰذا دو نشستےں مزےد ہو جائےں گی۔پےپلز پارٹی تےن نشستوں پر خاتون کی اےک نشست کا مطالبہ بھی کریگی۔خورشید شاہ عام انتخابات مےں تحرےک انصاف کی کمر ٹوٹنے پرخوش نظر آرہے تھے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگر اسلام آباد سے بھی تحرےک انصاف ہار جاتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔