ایف بی آر میں گریڈ 18، 19 اور 20 کے 12 افسران تبدیل

اسلام آباد(آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریوینوکے چیئر مین نے ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں کرتے ہوئے گریڈ20 کے 6،گریڈ 19 کے 5جبکہ گریڈ18کے ایک افسر کے تبادلے و تقرریوں کے حکامات جاری کر دیئے جمعہ کو ان تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے جس کےمطابق گریڈ20کی آفیسر ثروت طاہرہ حبیب کو چیف ہیڈ کوارٹر(ایف بی آر) سے چیف (کسٹم مینجمنٹ)ہیڈ کوارٹر،سید طارق ہُدیٰ کو چیف ہیڈکوارٹر سے کلکٹر کسٹم کراچی، جاوید اقبال مرزا کو ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ کراچی، تسنیم رحمن کو کمشنر ان لینڈ ریونیو پشاور،اعجاز اسد رسول کو کمشنر ان لینڈ ریونیو لاہور جبکہ عاصم احمد کو کمشنر ود ہولڈ ٹیکس لاہور تعینات کیا گیا ہے۔حکومت کی تبدیلی کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ نئی تقرریوں اور تبادلوں کے تحت چیف(ہیڈ کوارٹر) اسلام آباد ثروت طاہرہ حبیب کو تبدیل کر کے چیف کسٹم مینجمنٹ ہیڈکوارٹر تعینات کیا گیا۔ سید محمد طارق ہُدیٰ کو بھی چیف ہیڈکوارٹر کے عہدے سے تبدیل کر کے کلکٹر کسٹم(پی) کراچی، نیشنل مینجمنٹ کورس واپس آنے والے جاوید اقبال مرزا کو ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ(آئی آر) کراچی، تسنیم رحمن کو ڈائریکٹر ان لینڈ ریویو(زونII) آر ٹی او پشاور جبکہ اعجاز رسول کو کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گریڈ 19 کے افسران میں سے قربان علی خان کو ایڈیشنل کلکٹر اسلام آباد سے تبدیل کر کے چیف کسٹم (ہیڈکوارٹر)،سید شکیل شاہ کو ایڈیشنل کلکٹر کسٹم پشاور،صارق اللہ کو ایڈیشنل کلکٹر کسٹم ، اسلام آباد کے عہدے سے تبدیل کر کے چیف کلکٹر(شمالی)اسلام آباد کے دفتر میں بطور ایڈیشنل کلکٹر، حسن ثاقب شیخ کو چیف کلکٹر کسٹم(شمالی) اسلام آباد کے دفتر میں ایڈیشنل کلکٹر کے عہدے سے تبدیل کر کے ایڈیشنل کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ اسلام آباد جبکہ عزیز الدین احمد کو ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ(آئی آر) کراچی جبکہ گریڈ 18 کے آفیسر نوید خان کو سیکرٹری ایف بی آر(ہیڈکوارٹر) کے عہدے سے تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو(آر ٹی او) راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔