اسلام آباد : بینظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ سے ساڑھے 7 کلو ہیروئن برآمد‘پی آئی اے افسر، 2 برطانوی نژاد پاکستانی گرفتار

اسلام آباد : بینظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ سے ساڑھے 7 کلو ہیروئن برآمد‘پی آئی اے افسر، 2 برطانوی نژاد پاکستانی گرفتار

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ساڑھے 7 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ علاوہ ازیں اینٹی نارکوٹکس فورس نے راولپنڈی میں چھاپہ مار کر چھ ملزم گرفتار کرلئے۔ گرفتار ہونے والوں میں پی آئی اے کا اعلیٰ افسر بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی شاہ خالد کالونی میں ایک ہوٹل پر چھاپے کے دوران عمل میں لائی گئی۔گرفتار ہونے والوں میں پی آئی اے کے اعلیٰ افسر معین اور دو پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سمیت چھ افراد شامل ہیں۔ ملزموںکے خلاف مقدمہ درج کرکے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔