تحریک انصاف کی کور کمیٹی کااجلاس آج طلب‘گزشتہ انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں سمیت دیگر امور پر غور کیا جائیگا
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، جاوید ہاشمی ، جہانگیر ترین سمیت چاروں صوبائی صدور شرکت کرینگے ۔ اجلاس میں گزشتہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل سمیت دیگر امور پر غور کیا جائیگا ۔ ادھر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور کو بھی کمیٹی کا رکن مقرر کردیا گیا ہے۔